BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
ٹرمپ کی خواہش کے راستے میں تہران اور نیتن یاہو کیسے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں؟
جب یہ جنگ شروع ہوئی تھی تو ٹرمپ اور نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کے ملکوں کی فضائی طاقت تہران میں موجود حکومت کو گرانے کے لیے کافی ہے۔ لیکن وہ غلط تھے۔
لائیو, روس کے یوکرین کے کئی شہروں پر حملے، کم از کم 10 افراد ہلاک
گذشتہ ہفتے ’منظم حملوں‘ کی دھمکی دینے کے بعد روس نے یوکرین کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا تھا: ’ایک بڑا حملہ ممکن ہے، روس اس کی تیاری کر چکا ہے۔‘
’نیپال نے بھی انڈیا کی زمین پر قبضہ کیا ہے‘: وزیراعظم بالین شاہ کا بیان اور دلی سے سرحدی تنازع
اتوار کو نیپالی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بالین شاہ نے کہا کہ ’وزیراعظم بننے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ صرف انڈیا ہی نیپال کی زمین پر قبضہ نہیں کر رہا بلکہ نیپال نے بھی کئی مقامات پر انڈیا کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔‘
لبنان میں 900 سال پرانے ’صلیبی قلعے‘ پر اسرائیلی فوج کا قبضہ کیوں اہم ہے؟
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی باڈی کیمرہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی پہاڑی کی چوٹی پر تعمیر کیے گئے ایک قدیم قلعے کے کھنڈرات سے گزرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور وہاں اسرائیلی پرچم لہرا دیتے ہیں۔ تقریباً 1190 میں صلاح الدین نے صلیبی افواج کو شکست دے کر اسے فتح کیا۔
500 میچز کے بعد ریٹائرمنٹ: ’چاچا کرکٹ‘ عبدالجلیل جنھوں نے ورلڈ کپ کے لیے اپنا مکان بھی بیچ دیا
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالجلیل جنھیں کرکٹ شائقین چاچا کرکٹ کے نام سے جانتے ہیں چند ہی دن میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔ لیکن وہ چاچا کرکٹ کیسے بنے اور ایک ورلڈ کپ کے لیے اپنا مکان کیوں بیچ دیا؟
اشرف مارتھ: جب ریاض بسرا نے گوجرانوالہ پولیس کے سربراہ کے قتل سے ’چند منٹ قبل انھیں فون کر کے دھمکی دی‘
افراتفری کے عالم میں دیا گیا پیغام اگرچہ مختصر تھا مگر وائرلیس آپریٹر کی جانب سے اِسے بار بار دہرایا جا رہا تھا: ’جہانگیر صاحب پر فائرنگ ہو گئی ہے، شہر کے تمام پولیس افسران، جو اِس پیغام کو سُن رہے ہیں، وہ ہنگامی بنیادوں پر جہانگیر ہاؤس پہنچیں۔‘
’بانڈز پر جشن منانا شرمناک ہے‘: کیا احسن اقبال کا بیان حکومتی مایوسی کا اظہار ہے؟
پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ایک بیان نے ملک میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے سے چند روز قبل یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں سے قرض کے حصول کے لیے بانڈز کے اجرا پر 'جشن' کیوں منایا جاتا ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر: آٹھ ممالک میں 20 امریکی فوجی مقامات پر ایرانی حملے اور کروڑوں ڈالر کا نقصان
فروری کے اختتام سے اب تک ایران نے مشرق وسطیٰ کے آٹھ ممالک میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس سے جدید ترین فضائی دفاعی نظاموں، ایندھن بھرنے والے طیاروں اور ریڈارز کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔
’دیسی بلنگ‘: دبئی میں انڈین ارب پتی کی پاکستانی نژاد بیوی، جنھیں شوہر کے خواتین کے ساتھ پارٹیوں میں جانے پر اعتراض نہیں
تابندہ ایک پاکستانی برطانوی خاتون ہیں، جن کی متعدد شناختیں رکھتی ہیں۔ کچھ لوگ انھیں ایک مالدار کاروباری شخِِصیت کی اہلیہ کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ دیگر لوگ انھیں ایک کامیاب کاروباری خاتون سمجھتے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































