BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, امریکہ کا ناکہ بندی کے ذریعے ایران سے سمندری تجارت مفلوج کرنے کا دعویٰ، واشنگٹن کے ساتھ کسی حتمی معاہدے سے بہت دُور ہیں، قالیباف
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے ’سمندر کے راستے ایران کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔‘ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی 'غلط اور غیر دانشمندانہ فیصلہ' ہے۔
اہم خبریں
امریکہ ایران جنگ کے اثرات کے بارے میں مختلف ممالک کے بااثر افراد کیا سوچتے ہیں؟
اگرچہ خلیج کی صورتحال کے حوالے سے اب بھی غیر یقینی موجود ہے لیکن تاریکی کم ہوتی جا رہی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہر شخص کو یقین ہے کہ بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو نتائج نہایت سنگین ہوں گے۔
پولیس نے پانچ گھنٹے تالاب میں چھپے رہنے والے انتہائی مطلوب چور کو کیسے پکڑا؟
آر پی ایف نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک چور ٹرین میں ایک خاتون کا پرس چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب انھوں نے اس کا پیچھا کیا تو اس نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔
’مجھے بغیر آستین والا لباس پہننے کی وجہ سے وزیر کو ایوارڈ دینے سے روکا گيا‘: انڈین طالبہ کا دعویٰ
بی بی سی کے اس سوال پر کہ آیا وہ آئندہ بھی ایسے سرکاری پروگرامز میں شرکت کریں گی، سارہ نے کہا کہ اگر انھیں مدعو کیا گیا تو وہ ضرور جائیں گی تاہم ان کا خیال ہے کہ اس معاملے پر آواز اٹھانے کے بعد شاید انھیں دوبارہ مدعو نہ کیا جائے۔
بارش کی بوندیں آپ کے دل کی دھڑکن اور نیند کو کیسے بہتر بناتی ہیں
بارش اور اس کے ہمارے مزاج پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ صرف بارش ہی واحد فائدہ نہیں بلکہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بارش ہوا سے نقصان دہ مادوں کو بھی خارج کرتی ہے جبکہ اس کی خوشبو ہماری یادوں کو بھی تازہ کرتی ہے۔
برطانیہ قیام کے لیے پناہ گزینوں کے گھریلو تشدد کے جھوٹے دعوے، بی بی سی کی تحقیق میں انکشاف
بی بی سی کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ پناہ گزین ملک میں رہنے کے لیے خود کو گھریلو تشدد کے متاثرین متاثرین ظاہر کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز ہیڈ کوچ مقرر: پاکستان کے 16 رُکنی سکواڈ میں چار نئے چہرے کون سے ہیں؟
غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ کو پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ غازی غوری کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کیا گیا جس پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔
ویپنگ: ’ای سگریٹ سے دانتوں پر سیاہ دھبے پڑے تو میری مسکراہٹ بھی چِھن گئی‘
ایک سابقہ ڈینٹل نرس، جس کی 120 پاؤنڈ ماہانہ ویپنگ کی لت کے باعث ان کے سامنے کے دو دانت ’کالے‘ ہو گئے، اب وہ اس کے نقصانات سے خبردار کر رہی ہیں۔
خطرہ بھی ہے اور موقع بھی: دو جنگ بندیاں امریکہ ایران مذاکرات کو کیسے آگے بڑھا سکتی ہیں؟
اگرچہ ایران اور لبنان میں جنگ بندی کے معاہدوں کو ’کمزور‘ قرار دیا جا رہا ہے، اس کے باوجود ان معاہدوں سے جنگ کا شور مدھم پڑ رہا ہے۔ تاہم، اب بھی یہ لمحہ مواقع اور خطرات سے بھرپور ہے۔
اسلام آباد کی رمشا کالونی: قرضوں کے بوجھ تلے دبی مسیحی آبادی جسے دوبارہ بےدخلی کا خوف کھائے جا رہا ہے
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں سرکاری زمین پر قائم رمشا کالونی نامی ایک کچی بستی کے لگ بھگ پندرہ سو گھروں میں ان کا ایک گھر ہے۔ اس بستی کے زیادہ تر مکینوں کی طرح انھوں نے بھی بینکوں سے قرض لے کر ڈھائی مرلہ زمین پر اپنا گھر بنایا تھا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


































































