BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, امریکی ایوانِ نمائندگان کا ایران کے خلاف جنگ روکنے کے حق میں ووٹ: عسکری پوزیشن زیادہ مضبوط ہو چکی ہے، ایران
عسکری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جتنی دیر ضرورت پڑی، ایران کے پاس جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جبکہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کو ایران میں مزید فوجی کارروائی سے روکنے کے لیے قرار داد منظور کی ہے۔
کویت ایئرپورٹ: انڈین شہری کی ہلاکت اور ایران کی تردید لیکن حملے کی فوٹیج میں کیا دکھائی دے رہا ہے؟
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ایران، امریکہ اور کویت کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ ایران نے حملے سے انکار کرتے ہوئے اسے امریکی پیٹریاٹ نظام کی خرابی قرار دیا، جبکہ امریکہ اور کویت نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ واقعے میں ایک انڈین شہری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
لاہور میں 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی موت: ملزمان کے خلاف مقدمے میں مبینہ گینگ ریپ اور اسقاط حمل کے بعد قتل کی دفعات شامل
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کو گھریلو کام کاج کے لیے لاہور بھجوایا تھا لیکن وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ اُن کی بیٹی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات، تحریک انصاف کے الزامات اور مسلم لیگ ن سے پیپلز پارٹی کے شکوے
گلگت بلتستان میں اتوار (سات جون) کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دس اضلاع کی 24 جنرل نشستوں پر الیکشن ہو گا اور اس سلسلے میں انتخابی مہم اور تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
ویتنام اور انڈونیشیا انڈیا کا براہموس میزائل خریدنے میں دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟
چین اور ویتنام کے درمیان سمندری حدود کے تنازع کے سبب انڈیا کو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر اس نے ویتنام کو یہ میزائل فروخت کیا تو چین اس سے ناخوش ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے گی۔ مگر اب انڈیا کے سیکریٹری دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، لیکن اس معاہدے کا حجم کیا ہے اور کتنے میزائل فروخت کیے جائیں گے، اس حوالے سے تفصیلات اب بھی پوری طرح راز میں رکھی گئی ہیں۔
کرپان کے وار سے 18 سالہ نوجوان کا قتل جس نے برطانیہ کو ہلا دیا: ’مقتول نے مرنے سے پہلے پولیس کو بتایا میں سانس نہیں لے پا رہا‘
یہ واقعہ سنہ 2025 میں پیش آیا جب 3 دسمبر کی رات پیش آیا ہنری نوواک ساؤتھمپٹن میں دوستوں کے ساتھ رات گزارنے کے بعد اکیلا پیدل گھر جا رہا تھا۔
’اوورسپیڈنگ کے جرمانے واپس کیے جائیں‘: پاکستان میں موٹر ویز پر 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار کی مخالفت کیوں؟
مشرق وسطیٰ کے بحران کے دوران پاکستان میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر کفایت شعاری کی خاطر حدِ رفتار کم کی گئی تھی مگر اب کئی لوگ اس اقدام سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔
سائنسدانوں کے لیے معمہ بننے والی وہ مچھلیاں جو ایک لاکھ سال سے سیکس کے بغیر اپنی نسل بڑھا رہی ہیں
یہ دریافت حیاتیاتی ارتقا کے بارے میں ہمارے روایتی تصورات کو چیلنج کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ قدرت ایک ہی مقصد تک پہنچنے کے لیے مختلف راستے اختیار کر سکتی ہے۔
دنیا کو ایک ارب بیرل سے زائد تیل کی قلت کا سامنا: پہلے جنگ ختم ہو گی یا عالمی طاقتوں کے سٹریٹجک ذخائر؟
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے اور اِسے آبنائے ہرمز کھولنے پر آمادہ کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں بچا۔ آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی تیل ذخائر کو تیزی سے کم کیا ہے اور اب ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































