BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, امریکہ، ایران مذاکرات کی کوششیں: شہباز شریف اور عاصم منیر سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے: اعلامیہ
وزیر اعظم پاکستان کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابقوزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے شہربرگن شٹاخ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
ایف اے ٹی ایف کی نائب صدارت انڈیا کو ملنے پر اسد الدین اویسی کا مطالبہ، کیا پاکستان کے لیے نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں اسد الدین اویسی نے گذشتہ برس نومبر میں لال قلعہ کے باہر ہونے والے کار خود کش حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسے اقوامِ متحدہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے۔
ڈرون، کتے اور سینکڑوں اہلکار دو سالہ بچی کی تلاش میں، ساتھ جانے والے کتے کی پراسرار موت بھی معمہ
پام آئل کے باغات، جھاڑیاں، نہریں، تالاب، کنویں، خالی مکانات، ہر اس جگہ کی تلاشی لی جا رہی ہے جہاں کسی بچے کے ہونے کا امکان ہو سکتا ہے۔ عام طور پر لاپتا افراد کے معاملات میں چند گھنٹوں کے اندر کوئی نہ کوئی سراغ مل جاتا ہے، مگر کئی دن بعد بھی کوئی ثبوت نہ ملنے سے تفتیش کاروں کے لیے یہ ایک چیلنج بن گیا ہے۔
’شدت پسندوں سے کہا تھا کہ ہمارے علاقے سے نکل جائیں‘: بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دھماکوں میں سات افراد کی ہلاکت اور مقامی آبادی کے خدشات
ضلعی پولیس افسر یاسر آفریدی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں دھماکوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اُن کے بقول یہ واقعہ سنیچر کو ڈومیل کے علاقے میں تھانہ احمد زئی کی حدود میں پیش آیا ہے۔
’مجھے ڈر لگ رہا ہے، مجھے بچا لیں‘: چھ سالہ ہند رجب کی آخری کال پر بننے والی فلم، کیا انڈیا-اسرائیل تعلقات ریلیز میں تاخیر کی وجہ بنے؟
فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں ایک جانب خود ہند رجب کی اصل آواز سنائی دیتی ہے جو خوف، بے بسی اور جینے کی امید دیتی ہے، جبکہ دوسری جانب فلسطینی اداکار ان فلسطینی ریڈ کریسنٹ رضاکاروں کا کردار ادا کرتے ہیں جو حقیقت میں ہند کے ساتھ فون پر رابطے میں تھے۔
انڈیا میں میڈیکل داخلہ امتحان: فضائیہ کے طیاروں میں پرچوں کی ترسیل، ٹیلی گرام بند، مگر پیپر لیک کیسے ہوئے؟
انڈیا کے میڈیکل داخلہ امتحان نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) میں پیپر لیک کے الزامات سامنے آنے کے بعد آج دوبارہ امتحان منعقد کیا جا رہا ہے۔
ایران، امریکہ یادداشت کے بعد ’پاکستان خطے میں مستقل سٹیک ہولڈر‘: اسلام آباد کی سفارتی کامیابی اس کے اپنے پڑوسیوں سے تعلقات بہتر بنائے گی؟
فروری کے آخر میں شروع ہونے والے تنازعے کے دوران پاکستان نے بطور ثالث امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی اور اب جب مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں، تو اسے پاکستان کی ایک بڑی سفارتی فتح بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن اس سفارتی کامیابی کے باوجود گذشتہ کئی ماہ سے خود اسلام آباد کے اپنے دو پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔
امریکہ اور ایران معاہدے کے بعد چُبھتا ہوا سوال کہ جنگ آخر کس لیے تھی؟
جنگ کے بعد بھی اگرچہ انسانی نقصان واضح ہے، مگر ایرانی حکومت نہ صرف اس جنگ میں بچ گئی ہے بلکہ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ ایران کی حکمتِ عملی، یعنی آبنائے ہرمز کو بند کرنا اور اس کے ساتھ دنیا کی تیل اور گیس کی ایک پانچویں فراہمی کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کے دیگر اہم اجزا کو روک دینا، اس سب نے ٹرمپ کو کئی رعایتیں دینے پر مجبور کر دیا ہے، جس سے امریکہ میں ایران کے مخالف سخت موقف رکھنے والے افراد اور اسرائیلی حکومت غصے اور تشویش کا شکار ہیں۔
’اُڑتا ہوا پُر تعیّش وائٹ ہاؤس‘: قطر کا امریکہ کو دیا گیا غیر مشروط مہنگا تحفہ
یہ طیارہ جس کی مالیت کا تخمینہ 40 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے قطر کی حکومت نے گذشتہ سال امریکہ کو بطور ’غیر مشروط‘ تحفہ دیا تھا۔ اب امریکی فوج نے اس لگژری جمبو جیٹ میں ترامیم مکمل کر لی ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































