BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
شہباز شریف کا دورۂ چین، مشترکہ اعلامیے میں کشمیر کے ذکر پر انڈیا برہم: ’اٹوٹ انگ پر کسی دوسرے ملک کو تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں‘
پاکستان کے وزیرِ اعظم کے دورہِ چین کے بعد سامنے آنے والی مشترکہ اعلامیے میں جہاں پاکستان نے تائیوان، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور دیگر مسائل پر چینی موقف کی حمایت کی تو وہیں چین نے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا۔ اعلامیے میں کشمیر کے ذکر پر انڈیا نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اس مشترکہ اعلامیے میں کشمیر کے ذکر پر کڑی تنقید کی ہے۔
لائیو, جنگ کے خاتمے کے لیے ’باوقار فریم ورک‘ کے حصول کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران نے ہمیشہ سفارت کاری کے اصولوں اور معاہدوں کی روح کی پاسداری کی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دوسرا فریق بھی اپنے قول و فعل دونوں سے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے۔‘
کم نمبروں اور غلط پرچے کی شکایت کے بعد طالب علم پر ’پاکستانی‘ اور ملک دشمن ہونے کا الزام: ’کیا پاکستانی بھی انڈین بورڈ کے امتحانات دیتے ہیں؟‘
انڈیا میں سی بی ایس ای کے 12ویں جماعت کے طالب علم ویدانت شریواستو کے کیس نے اس وقت بڑا رخ اختیار کیا جب امتحانی بورڈ نے بالآخر یہ تسلیم کر لیا کہ فزکس کی جوابی کاپی کے معاملے میں غلطی ہوئی تھی اور طالب علم کو درست کاپی بھیج دی گئی ہے، تاہم اس پورے تنازع نے نہ صرف امتحانی نظام بلکہ سوشل میڈیا کے رویّوں پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے۔
انڈیا میں عید الاضحی پر بڑے جانوروں کے ذبیحے پر پابندیاں: ’قربانی نہ ہونے سے مسلمانوں کا اتنا نقصان نہیں جتنا کہ ہندو بھائیوں کا ہے‘
گھوش بابو اور سنگیتا گھوش کی طرح ریاست کے دوسرے علاقوں میں بھی گائیں پال کر بیچنے والوں کو خریدار نہیں مل رہے ہیں۔ وہ اس لیے کہ اس بار ریاست کے مسلمان قربانی کے لیے گائے خریدنے سے گریز کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیچنے والوں میں سے ایک بڑی تعداد کا تعلق ہندو مذہب سے ہے۔
’والدہ برسوں سے بھائی کے انتظار میں تھیں‘: سعودی عرب میں انڈین شہری کی دیت کے لیے 34 کروڑ کی رقم کیسے جمع ہوئی؟
نئی ملازمت شروع کیے ابھی صرف 28 دن ہی ہوئے تھے کہ انھیں ایک 17 سالہ مفلوج لڑکے کی دیکھ بھال کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔ اسی دوران عبدالرحیم پر اپنے مالک کے بیٹے کے قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔
ہیلی کاپٹر، طیارہ شکن توپیں اور دفاعی نظام: ایران تنازع کے سائے میں ہونے والا حج
سعودی وزارت دفاع کی ویڈیو میں طیارہ شکن توپیں، میزائل شکن نظام، راڈار اور دیگر دفاعی آلات دکھائے گئے ہیں، جبکہ پس منظر میں مکہ کی عمارتیں نظر آتی ہیں۔
ٹرمپ نے ایران معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے کیوں جوڑا اور کیا سعودی عرب اور پاکستان انکار کر سکیں گے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ انھوں نے سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکی، مصر اور اردن سے یہ ’لازم مطالبہ‘ کیا ہے کہ وہ اجتماعی طور پر ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو جائیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جا سکے۔ مگر انھوں نے اس عمل کو ایران جنگ کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کے ساتھ جوڑا ہے۔
امریکہ نے ایران پر نیا حملہ کیوں کیا اور کیا ممکنہ امن معاہدہ خطرے میں ہے؟
امریکی فوج نے جنوبی ایران میں نئے حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان حملوں سے سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے خطرے میں پڑ گیا ہے۔
’کوئی سپر سٹار قانون سے بالاتر نہیں‘: فرحان اختر کی شکایت کے بعد دھورندھر اداکار رنویر سنگھ پر پابندی کا تنازع کیا ہے؟
ڈان 1978 کی ایک کلاسک فلم ہے جس میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فرحان اختر نے اس کا پہلا ری میک سال 2006 میں بنایا تھا جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































