BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
ٹرمپ نے ایران معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے کیوں جوڑا اور کیا سعودی عرب اور پاکستان انکار کر سکیں گے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ انھوں نے سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکی، مصر اور اردن سے یہ ’لازم مطالبہ‘ کیا ہے کہ وہ اجتماعی طور پر ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو جائیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جا سکے۔ مگر انھوں نے اس عمل کو ایران جنگ کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کے ساتھ جوڑا ہے۔
انڈیا میں عید الاضحی پر بڑے جانوروں کے ذبیحے پر پابندیاں: ’قربانی نہ ہونے سے مسلمانوں کا اتنا نقصان نہیں جتنا کہ ہندو بھائیوں کا ہے‘
گھوش بابو اور سنگیتا گھوش کی طرح ریاست کے دوسرے علاقوں میں بھی گائیں پال کر بیچنے والوں کو خریدار نہیں مل رہے ہیں۔ وہ اس لیے کہ اس بار ریاست کے مسلمان قربانی کے لیے گائے خریدنے سے گریز کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیچنے والوں میں سے ایک بڑی تعداد کا تعلق ہندو مذہب سے ہے۔
’والدہ برسوں سے بھائی کے انتظار میں تھیں‘: سعودی عرب میں انڈین شہری کی دیت کے لیے 34 کروڑ کی رقم کیسے جمع ہوئی؟
نئی ملازمت شروع کیے ابھی صرف 28 دن ہی ہوئے تھے کہ انھیں ایک 17 سالہ مفلوج لڑکے کی دیکھ بھال کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔ اسی دوران عبدالرحیم پر اپنے مالک کے بیٹے کے قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔
ہیلی کاپٹر، طیارہ شکن توپیں اور دفاعی نظام: ایران تنازع کے سائے میں ہونے والا حج
سعودی وزارت دفاع کی ویڈیو میں طیارہ شکن توپیں، میزائل شکن نظام، راڈار اور دیگر دفاعی آلات دکھائے گئے ہیں، جبکہ پس منظر میں مکہ کی عمارتیں نظر آتی ہیں۔
لائیو, ایران اپنی خودمختاری کے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا: وزارت خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے جب پاکستان کی ثالثی میں سفارتی عمل جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں سے امریکی قیادت کے ’بدنیتی پر مبنی عزائم‘ نہ صرف ایران بلکہ خطے کے عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں۔
ٹی ٹی پی، کشمیر کا ذکر اور چینی شہریوں کے ’تحفظ‘ کا مطالبہ: شہباز شریف کے دورۂ چین کے دوران کیا ہوا؟
شی جن پنگ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ابھی ایران سے واپس آئے ہیں اور آپ نے قیام امن کے لیے مثبت کوششیں کی ہیں۔ ہم پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔‘
امریکہ نے ایران پر نیا حملہ کیوں کیا اور کیا ممکنہ امن معاہدہ خطرے میں ہے؟
امریکی فوج نے جنوبی ایران میں نئے حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان حملوں سے سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے خطرے میں پڑ گیا ہے۔
’کوئی سپر سٹار قانون سے بالاتر نہیں‘: فرحان اختر کی شکایت کے بعد دھورندھر اداکار رنویر سنگھ پر پابندی کا تنازع کیا ہے؟
ڈان 1978 کی ایک کلاسک فلم ہے جس میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فرحان اختر نے اس کا پہلا ری میک سال 2006 میں بنایا تھا جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔
وژن 2030: ناقدین کی جانب سے ’سبز باغ دکھانے‘ کے مترادف قرار دیے گئے محمد بن سلمان کے اربوں ڈالر کے ناقابل یقین منصوبے اپنے اختتام تک کیسے پہنچے؟
مطلق العنان بادشاہ کبھی اپنی طاقت کے عروج پر شروع کیے گئے عظیم منصوبوں کے کھنڈرات میں اپنی شان و شوکت کی گونج چھوڑ جایا کرتے تھے۔ مگر محمد بن سلمان اپنے پیش رو حکمرانوں کے برعکس شاید اپنے کچھ انتہائی پرجوش تصورات اور منصوبوں کے صرف ڈیجیٹل نشانات ہی پیچھے چھوڑ پائیں گے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































