قیمتی گھوڑا، ایک کروڑ انعام اور چیمپیئن جوکی

قیمتی گھوڑا، ایک کروڑ انعام اور چیمپیئن جوکی
وقت اشاعت

لاہور ریس کلب میں دولت اور شان و شوکت کی ایک الگ ہی دنیا آباد ہے، جہاں قیمتی گھوڑے اور امیر مالکان توجہ کا مرکز ہوتے ہیں مگر اس چمک دمک کے پیچھے ایسے جوکیز بھی ہیں جن کی برسوں کی محنت اکثر نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔

انھی میں سے ایک اویس انجم ہیں، جنھوں نے 14 سال کی عمر میں اس کھیل میں قدم رکھا اور آج 300 سے زائد ریسز جیت کر، جن میں اس سیزن کی بڑی ڈربیز بھی شامل ہیں، صفِ اول کے سوار بن چکے ہیں۔