Saturday, 24 December, 2005, 05:53 GMT 10:53 PST
جنوبی کوریا کی سیول نیشنل یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ساتھی سائنسدان کا کلوننگ کے ذریعہ انسانی جین بنانے کا دعوی جھوٹا ہے۔
جنوبی کوریا کے ڈاکٹر ہوانگ وو سک نے اگست میں کلوننگ کے ذریعے انسانی جین بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس دعوے کو سائنس میں ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا تھا۔
ڈاکٹر ہوانگ نےکہا کہ وہ پروفیسر کے عہدے سے مستفعیٰ ہو رہے ہیں لیکن وہ یہ ماننے سے ا نکاری ہیں کہ ان کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی تھا۔ ڈاکٹر ہوانگ البتہ کچھ غلطیوں کا اعتراف کیا ہے۔
ڈاکٹر ہوانگ ووسک نے لوگوں سے معافی مانگی کہ ان کی وجہ سے انہیں صدمہ برداشت کرنا پڑا ہے۔
ڈاکٹر ہوانگ نے کہا کہ ان کی دعوے کی سائنسی بنیاد مضبوط ہے اور وہ آج بھی سمجھتے ہیں کہ کوریا کے سائنسدان اس شعبے میں تمام دنیا سے آگے ہیں۔
جنوبی کوریا کی قومی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر ہوانگ ووسک کے دعوے کی تحقیق کے بعد اس نتیجے تک پہنچی ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایک جھوٹی کہانی گھڑی تھی اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
ڈاکٹر ہوانگ ووسک اور ان کے رفقاء کا دعوی تھا کہ انہوں عام انسانی خلیے سے جینیاتی مادہ حاصل کرنے کے بعد انہیں بیضوں کو انڈوں میں منتقل کر دیا اوراس طرح وجود میں آنے والے انسانی جنین کو بعد میں کلچر کرکے ’سٹم سیل‘ یا مخصوص قسم کے خلیوں میں بدل دیا تھا۔
سٹم سیل خلیہ کی وہ بنیادی قسم ہے جس سے جسم کا کوئی خیلہ بنایا جا سکتا ہے۔