Monday, 31 July, 2006, 05:53 GMT 10:53 PST
قانا ہلاکتوں کے فورا بعد امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے بھی جنگ بندی سے متعلق اپنے رویے میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی اس ہفتے ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ’مجھے یقین ہے ہم یہ دونوں مقاصد اس ہفتے حاصل کر سکتے ہیں۔‘
اس سے قبل قانا ہلاکتوں کے بعد کونڈولیزا رائس نے بیروت کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپس امریکہ لوٹنے کا اعلان کیا تھا۔