Sunday, 30 July, 2006, 19:07 GMT 00:07 PST
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ لبنان میں ہلاک ہونے والے سینکڑوں لوگوں میں کم سے کم ایک تہائی بچے بھی شامل ہیں۔ صرف اتوار کے روز ایک حملے میں سینتیس بچے ہلاک ہوئے۔ لیکن اس کے علاوہ ہزاروں بچے ہیں جنہوں نے اپنے کسی رشتہ دار کو ہلاک یا زخمی ہوتے دیکھا ہے اور وہ خود جنگ کا نشانہ بننے کے خوف میں رہتے ہیں۔