Wednesday, 26 July, 2006, 07:37 GMT 12:37 PST
فرانسس ہیریسن
بی بی سی نیوز، تہران
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی اور سعودی عرب نے ان کے امدادی سامان لے جانے والے ہوائی جہازوں کو اپنی فضائی حدود میں نہیں داخل ہونے دیا۔
ایران کی وزارت صحت لبنان کے متاثرین کے لیئے ضرورت کی اشیاء اکٹھی کررہی ہے۔ تاہم ان اشیاء کو دوبئی کے ذریعے شام پہنچایا گیا ہے کیونکہ علاقے کے دیگر ممالک نے اعتراض کیا تھا کہ سامان کی گزرگاہ کے لیئے ان کی حدود استعمال نہ کی جائیں۔
یہ صورتحال ایران کے لیئے باعث اشتعال ہوسکتی ہے کہ عالمی برادری نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی حمایت ظاہر کرنے کے لیئے مناسب اقدامات نہیں کیئے۔
ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کی ایمرجنسی سروس کے سربراہ نے شکایت کی ہے کہ امدادی سامان لبنان کے جنگ زدہ افراد تک پہنچانے کے لیئے ترکی نے انہیں اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انہیں سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی تین ایمبولینسیں لبنان کے لیئے روانہ ہوچکی ہیں اور مزید بیس بھیجی جائیں گی۔
ایران کی شکایت ایران کو پہلے ہی عرب ممالک سے شکایت ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی تفریق میں کردار ادا کیا ہے اور لبنان کی حمایت کے لیئے ناکافی اقدامات کیئے ہیں۔ |
ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماہرین صحت کا ایک گروپ لبنان بھیجا ہے تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے سکے تاکہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پانچ ماہ تک کی ادویات کا ذخیرہ موجود ہے۔
ایران کو پہلے ہی عرب ممالک سے شکایت ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی تفریق میں کردار ادا کیا ہے اور لبنان کی حمایت کے لیئے ناکافی اقدامات کیئے ہیں۔
ایرانی پارلیمان کے سپیکر نے عرب ممالک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ لبنان کی حمایت کے لیئے اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں۔