http://www.bbc.com/urdu/

Tuesday, 28 November, 2006, 16:16 GMT 21:16 PST

رضا زیدی
لاہور

پانچویں فلم: ننگی آوازیں

’میں نے اس فلم میں وہ دکھانے کی کوشش کی ہے جس سے کئی پاکستانی نوجوان گزرتے ہیں۔ آسانی سے مل جانے والا جنسی مواد اور فلمیں تصور کے نت نئے اور عجیب وغریب جہانوں کے در کھول دیتا ہے۔ بعض اوقات یہ دروازے بند کرنا ناممکن ہوتا ہے، تب بھی جب ان کی ضرورت نہ ہو۔‘

ننگی آوازیں

ننگی آوازیں
 آسانی سے مل جانے والا جنسی مواد اور فلمیں فرسٹریشن کی آگ کو ہوا دکھانے کے مترادف ثابت ہوتا ہے۔
 
رضا زیدی، لاہور

فلم: ننگی آوازیں
دورانیہ: پانچ منٹ اڑتالیس سیکنڈ
پروڈیوسر: مصدق سانول
ڈائریکٹر: رضا زیدی

رضا زیدی گرافک ڈایزائنر بھی ہیں اور تجرباتی فلم ساز بھی۔ وہ چوبرجی کی رونق کے سائے میں رہتے ہیں جو شہرِ لاہور کی پہچان ہے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی اور وہیں تدریس سے بھی وابستہ رہے۔ اس کے علاوہ وہ کئی اور ادارہ ہائے فنون اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز سے بھی منسلک ہیں۔



(سیکشوئیلٹی پر ہماری یہ سیریز جاری ہے۔ اگر آپ اس موضوع پر ان میں سے کوئی مضمون یا کہانی ڈھونڈنا چاہیں تو ہماری سائٹ کے سرچ انجن میں انگریزی لفظ ’sex‘ یا اردو میں ’جنسیت‘ ٹائپ کرکے تلاش کرسکتے ہیں۔)