Sunday, 28 September, 2008, 16:36 GMT 21:36 PST
برطانوی آرٹسٹ ڈیمئن ہرسٹ نے پورنوگرافک جریدوں کے صفحات کو پھاڑ کر امریکہ کی مقبول شخصیت پیرس ہلٹن کے بنائے ہوئے پوسٹر کی ایک بڑی قیمت ادا کی ہے۔
اس کولاج کو ’پیرس 2008‘ کا نام دیا گیا تھا اور یہ کنزرویٹو پارٹی کے سابق منسٹر ٹم کے بیٹے جوناتھن ییو نے بنایا تھا۔
اس سے پہلے ییو نے رپرٹ مرڈوک اور اینڈریو لائیوڈ ویبر کے بھی پورٹریٹ بنائے تھے۔
اس مہینے کے آغاز میں ایک دو روزہ سیل میں ہرسٹ کے بنائے ہوئے مجسموں نے کسی ایک آرٹسٹ کا کام پر لگائی بولی میں سب سے زیادہ کمائی کی تھی۔
ییو نے پورنوگرافک جریدوں کو استعمال کرنے کا کام 2004 میں اس وقت شروع کیا جب وائٹ ہاؤس نے ان سے صدر جارج بش کا پورٹریٹ بنوانے کا منصوبہ ترک کر دیا تھا۔
38 سالہ ییو کی ٹونی بلیئر کی بنائی ہوئی پینٹنگ، سابق وزیرِ اعظم کا سرکاری طور پر بنایا گیا پہلا پورٹریٹ ہے، جس کا افتتاح جنوری میں کیا گیا تھا۔